بشریٰ انصاری نے  نواز شریف سے متعلق  بات پر وضاحت پیش کر دی

بشریٰ انصاری نے  نواز شریف سے متعلق  بات پر وضاحت پیش کر دی
بشریٰ انصاری نے  نواز شریف سے متعلق  بات پر وضاحت پیش کر دی
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی)  معروف لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے پاکستان مسلم لیگ( ن) کے سر براہ نواز شریف کیخلاف کی گئی بات پر وضاحت پیش کر دی۔ حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انکا کہنا تھا کہ مجھے کچھ دن قبل میں آرٹس کونسل میں ایک تقریب میں مدعو  کیا گیا۔ جہاں گفتگو کے دوران میرے والد بشیر احمد کا ذکر  ہوا۔ تو میں نے ان کی زندگی کے مختلف پہلوں پر گفتگو کی اور اسی دوران یہ کہہ ڈالا کہ نواز شریف کی پارٹی کا آدمی بابا جان کو رشوت دینے آیا جو انہوں نے لی نہیں ۔  لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اس آدمی کو نواز شریف نے خود نہیں بھیجا تھا۔کیونکہ یہ چیز مجھے معلوم ہے کہ ہر پارٹی میں کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو یہ عمل خود سے کرتے ہیں۔

 مزید یہ کہ میں نواز شریف صاحب کی بہت عزت کرتی ہوں لیکن اس وقت سوشل میڈیا پر میری بات کو جو غلط رنگ دیا جا رہا ہے اس سے میرا کوئی تعلق نہیں اور درخواست کرتی ہوں کہ یہ سب نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری کے والد احمد بشیر پاکستان کے مشہور صحافی، لکھاری اور فلم پروڈیوسر تھے۔

مزید :

تفریح -