مریم نفیس نے عثمان خالد بٹ کو جگر کا ٹکڑا قرار دیدیا

مریم نفیس نے عثمان خالد بٹ کو جگر کا ٹکڑا قرار دیدیا
مریم نفیس نے عثمان خالد بٹ کو جگر کا ٹکڑا قرار دیدیا
سورس: Instagram/mariyam.nafees

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی) اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ اداکار عثمان خالد بٹ ان کے جگر کے ٹکڑے ہیں اور یہ کہ لڑکا اور لڑکی جسمانی تعلقات کے بغیر بھی بہترین دوست ہو سکتے ہیں۔ مریم نفیس نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی شادی سے متعلق مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ ایک مداح نے مریم نفیس سے پوچھا کہ ان کی شادی پر عثمان خالد بٹ بہت خوش تھے، ان کا ان سے کیا رشتہ ہے؟ اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ وہ ان کے جگر کے ٹکڑے ہیں۔  

اداکارہ  نے واضح کیا کہ ایک لڑکے اور لڑکی کے درمیان کسی بھی لالچ اور جسمانی تعلقات کے بغیر بھی دوستی اور احترام کا رشتہ ہو سکتا ہے۔  ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ پہلے انہیں شوہر نے شادی کی پیش کش کی تھی اور دونوں کی پہلی ملاقات میوزک کی ویڈیو بنانے کے دوران ہوئی تھی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ نکاح نامے پر دستخط کرتے وقت وہ گھبرائی ہوئی تھیں۔ مریم نفیس نے بتایا کہ انہوں نے ولیمے کی تقریب یتیم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ وقت گزار کر کی تھی۔ 

مزید :

تفریح -