ہنر اور محنت کے بغیر قسمت کے ستارے بھی ساتھ نہیں دیتے‘ کیارا ایڈوانی

 ہنر اور محنت کے بغیر قسمت کے ستارے بھی ساتھ نہیں دیتے‘ کیارا ایڈوانی
 ہنر اور محنت کے بغیر قسمت کے ستارے بھی ساتھ نہیں دیتے‘ کیارا ایڈوانی
سورس: Instagram/kiaraaliaadvani

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیارا ایڈوانی نے کہا ہے  ہنر اور محنت کے بغیر قسمت کے ستارے بھی ساتھ نہیں دیتے۔ ایک ٹی وی شو میں  اداکارہ  نے بتایا کہ میں کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں سابق انگلش فٹبالر ڈیوڈ بیکہم کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی اور اس وقت  ہمارے آس پاس کوئی اس بارے میں بات کر رہا تھا کہ جس انداز سے بھارتی ٹیم کھیل رہی ہے اس انداز کے ساتھ بھارتی ٹیم کا ورلڈ کپ میں ناقابلِ شکست ہونا محض خوش قسمتی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ یہ بات ظاہر ہے ڈیوڈ بیکہم نے بھی سنی تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ یہ قسمت نہیں ہے، یہ کسی کی محنت ہے اور ان کی یہ بات میرے دل کو لگی۔انہوں نے کہا کہ میں ڈیوڈ بیکہم کی اس بات سے اتفاق کرتی ہوں کیونکہ زندگی میں کچھ بھی صرف اتفاق سے نہیں ہوتا اور نہ ہی یہ سب کچھ ہمیں قسمت کے صرف ایک جھٹکے میں مل جاتا ہے۔ کیارا ایڈوانی نے کہا کہ اگر کسی کے پاس ہنر نہیں ہے یا وہ محنت نہیں کرتا تو چاہے قسمت کے ستارے اس کے حق میں ہوں، وہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔

مزید :

تفریح -