ہراسانی سے تنگ آکر اداکارہ کی خودکشی ، بھارتی اداکار کو گرفتار کرلیاگیا

ہراسانی سے تنگ آکر اداکارہ کی خودکشی ، بھارتی اداکار کو گرفتار کرلیاگیا
ہراسانی سے تنگ آکر اداکارہ کی خودکشی ، بھارتی اداکار کو گرفتار کرلیاگیا
سورس: Instagram/og_jagadeesh_prathap

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آئی این پی)  جنوبی بھارتی فلم پشپا کے اداکار کو ایک اداکارہ کی خودکشی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جگدیش نے اداکارہ کو مبینہ طور پر جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جگدیش نے حیدرآباد کی ایک جونیئر آرٹسٹ کی تصاویر اس کی اجازت کے بغیر اس وقت بنائیں جب وہ نامناسب حالت میں تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے آنجہانی اداکارہ کو ہراساں کیا، ان کی تصاویر ایک اور شخص کو بھی دکھائیں اور دھمکی دی کہ وہ انہیں سوشل میڈیا پر ریلیز کردیں گے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے ذہنی دبا کا شکار ہونے کے بعد 29 نومبر کو خودکشی کرلی تھی۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش میں اداکار جگدیش مبینہ طور پر خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث پائے گئے، جنہیں حراست میں لے کر عدالت میں بھی پیش کردیا گیا۔ عدالت نے جگدیش کو 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

مزید :

تفریح -