فلم " اینیمل" میں بوبی دیول کے کردار پر ان کی والدہ پرکاش کور کا مؤقف بھی آگیا

فلم " اینیمل" میں بوبی دیول کے کردار پر ان کی والدہ پرکاش کور کا مؤقف بھی ...
فلم
سورس: Instagram/iambobbydeol

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آئی ا ین پی)  بالی ووڈ کے ایکشن اداکار بوبی دیول کے فلم "اینیمل" میں کردار کو کافی سراہا جارہا ہے اور انہیں اس حوالے سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔  تاہم بوبی دیول کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ اور لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی اہلیہ پرکاش کور نے فلم" اینیمل" کے بارے میں کہا کہ یہ سب مجھ سے نہیں دیکھا جاتا۔بوبی دیول نے فلم میں ولن کا کردار ادا کیا اور آخر میں وہ مرجاتے ہیں۔

بوبی نے فلم میں ان کی موت کے سین پر اپنی والدہ کے ردعمل کے بارے میں میڈیا کو بتایا۔ان کا کہنا تھا کہ" میری والدہ کہتی ہیں ایسی فلم مت کیا کرو، مجھ سے نہیں دیکھا جاتا"۔

جس پر میں نے ان سے کہا کہ" میں آپ کے سامنے زندہ کھڑا تو ہوں، میں نے صرف کردار ادا کیا ہے"۔ 

مزید :

تفریح -