آئی سی سی نے بھارت آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ورلڈکپ فائنل میچ کی پچ پر حیران کن ریٹنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے بھارت آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ورلڈکپ فائنل میچ کی ...
آئی سی سی نے بھارت آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ورلڈکپ فائنل میچ کی پچ پر حیران کن ریٹنگ جاری کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے ورلڈکپ فائنل  کی پچ پر ریٹنگ جاری کر دی ہے جسے ایک مرتبہ پھر بھارت نے اپنی شکست کا ذمہ دار قرار دینا شروع کر دیاہے ۔

بھارتی ویب سائٹ ’’ این ڈی ٹی وی ‘‘ کی جانب سے جاری کر دہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاہے کہ ورلڈ کپ کا فائنل میچ بھارت کے سب سے بڑے سٹیڈیم نریندرمودی میں کھیلا گیا جس کی پچ کو آئی سی سی نے ’ اوسط ‘ درجے کی قرار دیدیا ہے جبکہ آؤٹ فیلڈ کو ’’ بہت اچھی ‘‘ کی ریٹنگ دی ہے ۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے کامیابی سمیٹی تھی، بھارت کی جانب سے 50 اوورز میں 240 رنز بنائے گئے جسے کینگروز نے محض 43 اوورز میں ٹراویس ہیڈ کی شاندار اننگ کی بدولت عبور کر لیا تھا ۔

اس کے علاوہ جنوبی افریقہ، انگلینڈ، پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف بالترتیب کولکتہ، لکھنؤ، احمد آباد اور چنئی میں  بھارت کے لیگ میچوں میں استعمال ہونے والی پچوں کو بھی آئی سی سی نے 'اوسط' قرار دیا ہے۔

ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کولکتہ میں کھیلا گیا تھا جس کی پچ کو بھی آئی سی سی نے ’ اوسط ‘ قرار دیا ہے ۔یہ میچ بھی ’ لو سکورنگ‘ تھا جس میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 49.4 اوورز میں 212 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی جبکہ آسٹریلیا نے اس ہدف کو 47.2 اوورز میں حاصل کیا ۔

مزید :

کھیل -