لاہور ائیر پورٹ کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کو آگ لگ گئی

لاہور ائیر پورٹ کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کو آگ لگ گئی
لاہور ائیر پورٹ کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کو آگ لگ گئی
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) علامہ اقبال ائیر پورٹ  لاہور کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کو لگنے والی آگ پر سول ایوی ایشن کی فائر فائٹنگ ٹیم نے آگ پر قابو پا لیا۔

آج نیوز کے مطابق واقعے کے بعد مسافروں اور گاڑیوں کے مالکان میں خوف وہراس پھیل گیا، آگ سے گاڑی جل کر راکھ ہوگئی جبکہ پاس کھڑی گاڑیاں محفوظ رہیں۔

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، سول ایوی ایشن کی ویجیلینس ٹیم نے رپورٹ اعلی حکام کو بھیج دی ہے۔