دسمبر میں بہت زیادہ بارشیں نہ ہونے کی پیشگوئی

دسمبر میں بہت زیادہ بارشیں نہ ہونے کی پیشگوئی
دسمبر میں بہت زیادہ بارشیں نہ ہونے کی پیشگوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آ باد (آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے دسمبر میں بہت زیادہ بارشیں نہ ہونے کی پیشگوئی کردی۔ دسمبرمیں موسم اور بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے  کہا  ہے کہ دسمبرمیں بارشوں کے ایک یا دو اسپیل آسکتے ہیں،فوگ یا سموگ میں کمی نہیں آئے گی۔

 ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کچھ عرصے سے دسمبر میں معمول سے کم بارشیں ہو رہی ہیں۔صبح کے درجہ حرارت میں کولڈ ونڈ کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ہو رہی ہے،آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزیدکم ہوگا۔ ملک میں خشک سردی نے ڈیرے جما رکھے ہیں اور ہرکوئی بے صبری سے بارشوں کی امید لگائے بیٹھا ہے لیکن بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے میں ہی نہیں آ رہا۔ خشک سردی کی وجہ سے نزلہ زکام کے امراض میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

مزید :

ماحولیات -