اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج کر دی گئی

اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج کر دی گئی
اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج کر دی گئی۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی میں جج عبہر گل نے جلاؤ گھیراؤ مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت نے اسد عمر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی اور عدم پیروی کی بنیاد پر اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

واضح رہے کہ پولیس نے اسد عمر کے خلاف لاہور کے تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مزید :

قومی -