مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے

مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے
مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے اشتعال انگیز گفتگو کے مقدمے میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے مریم اورنگزیب کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کے کیس کی سماعت کی، مریم اورنگزیب عدالت پیش ہوئیں تو عدالت نے وارنٹ منسوخ کئے، عدالت نے پراسیکیوشن سے ملزمہ کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کئے اور شریک ملزمان سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ لیگی رہنما مریم اورنگزیب سمیت ملزمان کے خلاف لاہور پولیس نے 2022 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید :

قومی -