بھارت میں انکم ٹیکس حکام کے چھاپے، فرنیچرز میں بھرے کروڑوں روپے برآمد، مزید  مال ملنے کی بھی توقع

بھارت میں انکم ٹیکس حکام کے چھاپے، فرنیچرز میں بھرے کروڑوں روپے برآمد، ...
بھارت میں انکم ٹیکس حکام کے چھاپے، فرنیچرز میں بھرے کروڑوں روپے برآمد، مزید  مال ملنے کی بھی توقع
کیپشن: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی  تین  ریاستوں میں انکم ٹیکس حکام کے چھاپوں کے دوران کم از کم 290 کروڑ روپے برآمد کر لیے گئے، بھارتی میڈیا کے مطابق ملنے والی نقدی الماریوں اور دیگر فرنیچر میں بھر کر رکھی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ رقم مزید بڑھے گی کیونکہ ابھی مزید نقدی کی گنتی ہونا باقی ہے اور حکام کو مزید مقامات کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات ملی ہیں جہاں نقد رقم چھپائی گئی ہے۔محکمۂ انکم ٹیکس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 3 مقامات پر 7 کمروں اور 9 لاکرز کی جانچ پڑتال ابھی باقی ہے، دوسری جگہوں کے بارے میں بھی معلومات ملی ہیں جہاں مزید نقدی اور زیورات مل سکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جھاڑکھنڈ میں کانگریس کے رکنِ اسمبلی دھیرج کمار ساہو سے بھی کروڑوں روپے برآمد ہوئے ہیں۔