چوہدری شجاعت اور نوازشریف کے درمیان دلچسپ مکالموں کی تفصیل سامنے آ گئی 

چوہدری شجاعت اور نوازشریف کے درمیان دلچسپ مکالموں کی تفصیل سامنے آ گئی 
چوہدری شجاعت اور نوازشریف کے درمیان دلچسپ مکالموں کی تفصیل سامنے آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم ن کے تاحیات قائد نوازشریف اور شجاعت حسین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کوٹ پر تبصرے اور دلچسپ مکالمے بھی ہوئے جن کی تفصیل سامنے آ گئی ہے ۔

مقامی اخبار جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ شہباز صاحب میں نے آپ جیسا کوٹ پہن لیا ہے۔ اس پر شہباز شریف مسکرائے اور کہا بالکل بالکل۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ انکل یہ کوٹ آپ پر زیادہ اچھا لگ رہا ہے۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ میری صحت اب پہلے سے بہتر ہے اور شوگر بھی کنٹرول ہو گئی ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ آپ ایک زیرک سیاستداں ہیں، اللّٰہ صحت دے۔نواز شریف اور چوہدری شجاعت کے درمیان اکٹھے مل کر چلنے پر بھی اتفاق ہوا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کرنے آیا تھا، مل کر خوشی ہوئی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سالک حسین نے عمدہ طریقے سے اپنی وزارت چلائی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -