دورہ آسٹریلیا کے دوران قومی ٹیم سے متعلق ایسا انکشاف کہ آپ حیران رہ جائیں گے

دورہ آسٹریلیا کے دوران قومی ٹیم سے متعلق ایسا انکشاف کہ آپ حیران رہ جائیں گے
دورہ آسٹریلیا کے دوران قومی ٹیم سے متعلق ایسا انکشاف کہ آپ حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دورہ آسٹریلیا پر جانیوالے قومی سکواڈ سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ ڈاکٹر ہی موجود نہیں جو انہیں طبی سہولیات فراہم کر سکے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق قومی سکواڈ ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہے جس کی قیادت شان مسعود کے پاس ہے اور کھلاڑیوں کو 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے مگر حیران کن امر یہ ہے کہ ابھی تک ٹیم کے پاس ڈاکٹر موجود نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ 

ٹیم کے ہمراہ ڈاکٹر سلیم کو جانا تھا مگر ویزا مسائل آڑے آ گئے اور ان کے 14 دسمبر کو ٹیم کو جوائن کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ٹیم کے ساتھ فزیو تھراپسٹ اور مساجر موجود ہیں۔ ٹیم کے مینیجر شعیب محمد بھی پاسپورٹ کے مسئلے کے سبب ہمراہ نہ جا سکے۔

مزید :

کھیل -