عدالت نے اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا 

عدالت نے اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا 
عدالت نے اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے ۔

مرادن کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کی 90 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

واضح رہےکہ 2 دسمبر کو مردان کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرکے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا تاہم انہیں پولیس نے ایک بار پھر گرفتار کرلیا، اسد قیصر  اس وقت سینٹرل جیل مردان میں قید ہیں۔

مزید :

قومی -