نومبر میں اوور سیز پاکستانیوں نے کس ملک سے ترسیلات زر کی مد میں کتنی رقم بھجوائی ؟ جانیے

نومبر میں اوور سیز پاکستانیوں نے کس ملک سے ترسیلات زر کی مد میں کتنی رقم ...
نومبر میں اوور سیز پاکستانیوں نے کس ملک سے ترسیلات زر کی مد میں کتنی رقم بھجوائی ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نومبر میں اوور سیز پاکستانیوں نے کس ملک سے ترسیلات زر کی مد میں کتنی رقم بھجوائی ؟  اس حوالےسےسٹیٹ بنک آف پاکستان کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ نومبر 2023ء میں اوور سیز پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 2.3 ارب ڈالر کی رقم آئی۔ نمو کے لحاظ سے نومبر 2023ء کے دوران ترسیلاتِ زر میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر 8.6 فیصد کمی اور سال بہ سال بنیاد پر 3.6 فیصد اضافہ ہوا۔ مالی سال24/23ء کے پہلے 5 مہینوں کے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 11 ارب ڈالر کی رقم آئی۔ نومبر 2023ء کے دوران ترسیلاتِ زر زیادہ تر سعودی عرب (540.3ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (409.4ملین ڈالر)، برطانیہ (341.7ملین ڈالر)، اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ (261.5 ملین ڈالر) سے موصول ہوئیں۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -