باؤلر ابرار احمد کی ایم آئی آر رپورٹ آ گئی، کیا قومی سکواڈ میں کوئی سپنر نہیں کھیلے گا؟

باؤلر ابرار احمد کی ایم آئی آر رپورٹ آ گئی، کیا قومی سکواڈ میں کوئی سپنر نہیں ...
باؤلر ابرار احمد کی ایم آئی آر رپورٹ آ گئی، کیا قومی سکواڈ میں کوئی سپنر نہیں کھیلے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پرتھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پرتھ ٹیسٹ کیلئے قومی سکواڈ میں کوئی سپنر شامل نہ کئے جانے کا امکان سامنے آیا ہے جبکہ  باؤلر ابرار احمد کی ایم آئی رپورٹ سامنے آ گئی۔

نجی ٹی وی  جیو نیوز کےمطابق پاکستانی سکواڈ سے متعلق حتمی فیصلہ پچ اور دیگر عوامل دیکھ کر کیا جائے گا، فی الحال ٹیم میں حسن علی، فہیم اشرف، خرم شہزاد اور شاہین آفریدی کو کھلانے کا امکان ہے۔ 

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ سپنر ابرار احمد کی انجری کے سبب پرتھ ٹیسٹ میں ان کی جگہ ساجد خان کو کھلانے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ ابرار احمد کی ایم آر آئی رپورٹ میں انجری زیادہ خطرناک نہیں تاہم ان کی پرتھ ٹیسٹ میں شرکت خارج از امکان دکھائی دیتی ہے۔ ساجد خان کو پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) کی جانب سے آسٹریلیا کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔

مزید :

کھیل -