پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے جولائی تا نومبر تک کتنے ارب روپے کی کلیکشن کر لی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے جولائی تا نومبر تک کتنے ارب روپے کی کلیکشن کر ...
پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے جولائی تا نومبر تک کتنے ارب روپے کی کلیکشن کر لی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نیوز ڈیسک)پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے جولائی تا نومبر  تک کتنے ارب  روپے کی کلیکشن کر لی ؟  اس حوالے سے جوتفصیلات سامنے آ ئی ہیں ان کے مطابق  پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے مالی سال 2023-2024جولائی تا نومبر میں قریباً 25 ارب کی ریکارڈ کلیکشن کی۔ قریباً 16 لاکھ افراد کو فردات اور انتقالات کی خدمات فراہم کی گئیں۔ ان خدمات کے عوض صوبائی گورنمنٹ کو قریباً 6ارب جبکہ پلرا کو سروس چارجز کی مد میں قریباً1.5ارب کی آمدن ریکارڈ کی گئی ہے۔

"جنگ " کے مطابق علاوہ ازیں پلرا نے اپنے اصلاحاتی اقدامات کے تحت لوکل گورنمنٹ کے ٹیکس (ٹی ٹی آئی پی) کی مد میں قریباً2ارب جبکہ وفاقی حکومت (ایف بی آر)کے لیے قریباً15 ارب روپے کی کولیکشن کی۔اراضی ریکارڈ سنٹرز کے بڑھتے ہوئے وسیع نیٹ ورک کی بدولت رواں مالی سال2023-2024جولائی تا نومبر میں قریباً16 لاکھ افراد کو اراضی ریکارڈ سے متعلق خدمات فراہم کی گئیں۔ جس میں قریباً ساڑھے چار لاکھ صارفین کو انتقالات اور 11.5لاکھ کو فردات کی خدمات فراہم کی گئیں۔ انتقالات کی مد میں قریباً60کروڑ جبکہ فردات کی مد میں 70کروڑ کی آمدن ہوئی۔