فواد چودھری کی اہلیہ حبہ کے دیور پر سنگین الزامات،الیکشن کےحوالے سے بڑا اعلان

فواد چودھری کی اہلیہ حبہ کے دیور پر سنگین الزامات،الیکشن کےحوالے سے بڑا ...
فواد چودھری کی اہلیہ حبہ کے دیور پر سنگین الزامات،الیکشن کےحوالے سے بڑا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر اور گرفتار پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی اہلیہ حبہ نے دیور فیصل چودھری پر سنگین الزامات  لگادیے

تفصیلات کے مطابق حبہ چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ آج فواد چودھری کو عدالت پیش کیا گیا اور پھر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا گیا۔ کل مجھے اڈیالہ جیل میں فواد  چودھری سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی ،وکیل فیصل چودھری کے کہنے پر یہ سب ہوا  ہے،اور آج بھی فیصل چودھری کی طرف سے مجھے اور میری بیٹیوں کو پیشی کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی جا رہی ۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ فواد صاحب ابھی تک نااہل نہیں ہوئے ہیں ۔اور ان کی کیمپین میں خود کروں گی ،جہلم سے الیکشن وہی لڑیں گے ۔ کوئی اور  ان کی جگہ الیکشن لڑنے کا سوچے بھی نہ ۔

0cc45183db56792a8b1dd4f6d614ab8f

8b917f4ea3da46ddb4eaf9ed6c70459a

93eafa7e0699ff7f3f01913b87cc9c7c

مزید :

قومی -