بندروں کی لڑائی نے بھارتی ریلوے کا نظام درہم برہم کردیا

بندروں کی لڑائی نے بھارتی ریلوے کا نظام درہم برہم کردیا
بندروں کی لڑائی نے بھارتی ریلوے کا نظام درہم برہم کردیا
سورس: Pexels.com

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی  ریاست بہار میں ایک ٹرین اسٹیشن پر دو بندروں کی لڑائی نے ریلوے نظام درہم برہم کردیا۔ دو بندر آپس میں لڑ پڑے، جس کے باعث ٹرینوں کو چلانے سے روک دیا گیا۔ اسٹیشن پر انتظار کرنے والے لوگ اس غیر متوقع واقعے سے حیران اور محظوظ بھی ہوئے۔میڈیا   رپورٹس کے مطابق دو بندروں میں ایک کیلے کو لے کر ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 4 کے قریب جھگڑا ہوگیا۔ ایک بندر نے دوسرے بندر پر ربڑ کا ٹکڑا پھینکا جو ریلوے نظام چلانے والے تار کو جا لگا۔ایسٹ سنٹرل ریلوے کی چیف پبلک ریلیشن آفیسر شرسوتی چندرا نے بتایا کہ تار میں شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی اور پورا ریلوے نظام متاثر ہوگیا۔ رپورٹ  کے مطابق  اوور ہیڈ سامان بنانے والی ایک ٹیم نے فوری طور پر مسئلہ حل کیا۔ عہدیدار نے بتایا کہ اسٹیشن کے الیکٹریکل ڈپارٹمنٹ نے تار کی مرمت کی اور سروس دوبارہ شروع ہوگئی۔ بجلی بحال ہونے کے بعد صبح 9:30 بجے کے قریب ٹرین سروس دوبارہ شروع ہوئی۔ اس مسئلے کی وجہ سے تقریبا 30 منٹ تک کئی لائنوں تک بجلی بند ہو گئی۔