آئی جی اسلام آباد پر مقدمے کیلئے پشاور کے تھانے میں درخواست جمع

 آئی جی اسلام آباد پر مقدمے کیلئے پشاور کے تھانے میں درخواست جمع
 آئی جی اسلام آباد پر مقدمے کیلئے پشاور کے تھانے میں درخواست جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبرپختونخوا کابینہ کے فیصلے کے تحت انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد پر ایف آئی آر درج کرانے کیلئے پشاور کے تھانے میں درخواست جمع کرادی گئی۔
ذرائع کے مطابق تھانہ شرقی پشاور میں آئی جی اسلام آباد کےخلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے درخواست جمع کرائی گئی اور درخواست محکمہ انتظامیہ خیبرپختونخوا کے اسٹیٹ افسر نے جمع کرائی۔
ذرائع نے بتایاکہ درخواست تھانہ شرقی پشاور کے ایس ایچ او کے پاس جمع کرائی گئی، اسٹیٹ افسر نے درخواست جمع ہونے کی ریسیونگ بھی لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کے پی ہاوس کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور درخواست میں آئی جی اسلام آباد سمیت 600 پولیس اہلکاروں کےخلاف مقدمہ درج کرنےکی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کے پی ہاو¿س خیبرپختونخوا حکومت کی ملکیت ہے، آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں پولیس نے5 اکتوبر کو کے پی ہاوس پرچھاپہ مارا اور چھاپے کے دوران کے پی ہاو¿س میں توڑ پھوڑ کی گئی، کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔
خیال رہے کہ5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ اسلام آباد میں پہنچا تھا اور وہ خیبرپختونخوا ہاو¿س چلے گئے تھے۔
اس پر پولیس اور رینجرز نے کے پی ہاو¿س میں چھاپہ مارا تھا تاہم علی امین گنڈاپور روپوش ہونے کے 24 گھنٹے بعد منظر عام پر آئے تھے۔