بنگلہ دیش پریمیئر  لیگ کیلئے 10 پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری

Dec 09, 2024 | 11:50 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش پریمیئر  لیگ اور لنکا ٹی ٹین لیگ کیلئے 10 پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لنکا ٹی ٹین لیگ کیلئے آصف علی ، عمر اکمل، عمران خان سینئر کو این او سی جاری کیا گیاہے جبکہ محمد عامر کو بھی لنکا ٹی ٹین لیگ کیلئے این او سی مل گیاہے ۔ان کے علاوہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلئے فہیم اشرف کو این او سی جاری کر دیا گیاہے ۔

مزیدخبریں