برطانیہ سے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کیے جانے کا دعویٰ، وکیل کی تردید

برطانیہ سے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کیے جانے کا دعویٰ، وکیل کی ...
برطانیہ سے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کیے جانے کا دعویٰ، وکیل کی تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی میڈیا نے برطانیہ سے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم ان کے وکیل میاں علی اشفاق نے ملک بدری کی تردید کی ہے اور کہاہے کہ   وکیل کے طور پر اس کی نمائندگی کرتا ہوں،  قانونی پوزیشن لینے کے لیے تمام درست، دستاویزی ثبوت  ہیں ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے اور وہ آج صبح کی پرواز سے پاکستان روانہ ہو گئے،  رجب بٹ کی ملک بدری کی وجہ ان کا برطانوی ویزے کی منسوخی بنا۔برطانوی حکومت نے رجب بٹ کا ویزہ منسوخ کردیا، برطانوی ہوم ڈپارٹمنٹ نے رجب بٹ کو تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

رپورٹ کے مطابق رجب بٹ کے پاس 2027 تک کا برطانوی ویزہ موجود تھا، رجب بٹ نے پاکستان میں مقدمے کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔اس حوالے ان کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرونگا تاہم رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق نے ایسی افواہوں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ رجب بٹ کو ملک بدر کیاگیا۔

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ رجب بٹ نے اپنی مرضی سے پاکستان واپسی کے لیے برطانیہ چھوڑا اور وہ پہلے ہی اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے سرنڈر کرچکے ہیں تاکہ انہیں کسی بھی ایجنسی یا تفتیشی ادارے سے گرفتاری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور پاکستان پہنچنے کے بعد وہ ذاتی حیثیت میں عدالت عالیہ کے روبرو پیش ہوں گے ۔