بھارت پارلیمنٹ پر حملے میں ملوث افضل گرو کو پھانسی دے دی گئی

بھارت پارلیمنٹ پر حملے میں ملوث افضل گرو کو پھانسی دے دی گئی
 بھارت پارلیمنٹ پر حملے میں ملوث افضل گرو کو پھانسی دے دی گئی

  

نئی دلی( ما نیٹرنگ ڈیسک) 2001بھارتی پالیمنٹ پر حملے میں ملوث افضل گروکی رحم کی اپیل مسترد کر دی گئی جس کے بعد اسے پھانسی دے دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق افضل گرو کی رحم کی اپیل بھارتی صدر پرناب مکر جی نے مسترد کردی جس کے بعد اسے آج نئی دلی کی تہاڑجیل میں پھانسی دی گئی۔ افضل گرو کو دسمبر2001 میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملے میں ملوث ہونے کے اِلزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ افضل گرو کو بھارتی سپریم کورٹ نے 2004 میں پھانسی کی سزا سنائی تھی اور اسے اکتوبر 2006 میں پھانسی دی جانی تھی تاہم رحم کی اپیل دائر کیے جانے کی وجہ سے پھانسی کی سزا پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تھا۔ رحم کی اپیل مسترد کیے جانے کے بعد افضل گرو کو آج صبح مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے پھانسی دے دی گئی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -