انتخابی حلقہ این اے 222 کی ازسر نوحلقہ بندی سے متعلق کیس میں فریق بننے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

انتخابی حلقہ این اے 222 کی ازسر نوحلقہ بندی سے متعلق کیس میں فریق بننے کیلئے ...
انتخابی حلقہ این اے 222 کی ازسر نوحلقہ بندی سے متعلق کیس میں فریق بننے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  

کراچی( ما نیٹرنگ ڈیسک ) انتخابی حلقے کی ازسر نوحلقہ بندی سے متعلق کیس میں فریق بننے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی،جس میں پیپلزپارٹی کے رہنمااوروفاقی وزیر نوید قمر نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ٹنڈو محمد خان کے حلقہ این اے 222میں ازسر نو حلقہ بندی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ان کا بھی مو¿قف سناجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چھ بار اس حلقے سے منتخب ہوئے ہیں۔ اس کی ازسر نو تشکیل کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں میر عنایت علی تالپور کی جانب سے درخواست میں ازسر نو حلقہ بندی کی استدعا کی گئی ہے۔ اس موقع پر نوید قمر کے ساتھ رضا ربانی سمیت پی پی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

مزید :

کراچی -