شاہ زیب قتل کیس ،شاہ رخ جتوئی کی عمر 19 سال ، رپورٹ پیر کو عدالت میں پیش کی جائے گئی

شاہ زیب قتل کیس ،شاہ رخ جتوئی کی عمر 19 سال ، رپورٹ پیر کو عدالت میں پیش کی جائے ...
شاہ زیب قتل کیس ،شاہ رخ جتوئی کی عمر 19 سال ، رپورٹ پیر کو عدالت میں پیش کی جائے گئی

  

کراچی ( ما نیٹرنگ ڈیسک)میڈیکل بورڈ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کو طبی معائنے اور تعلیمی اسناد اور پیدائش کا سرٹیفیکٹ دیکھنے کے بعد 19 سال سے زائد عمر کا قرار دے دیا۔عدالت کی ہدایت پر تشکیل دئیے جانے والے میڈیکل بورڈ کا اجلاس سندھ سروسز اسپتال کراچی میں ہوا جس میں بورڈ کے تمام ارکان نے شرکت کی۔ شاہ زیب قتل کیس کے تفتیشی افسر نے شاہ رخ جتوئی کے پیدائشی سرٹیفیکٹ، پاسپورٹ اور تعلیمی اسناد کا ریکارڈ میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کردیا۔ جس کی روشنی میں سات رکنی بورڈ نے اتفاق رائے سے رپورٹ تیار کرلی۔ بورڈ کے کسی ممبر نے رپورٹ کے بارے میں اختلاف نہیں کیا۔ رپورٹ تیار کرکے اسے لفافہ میں سیل کردیا گیا جو پیر کو عدالت میں پیش کیاجا ئے گا۔ سندھ سروسز اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر توفیق نے میڈیا کو بتا یا کہ تعلیمی اسناد کے مطابق شاہ رخ کی تاریخ پیدائش 27 نومبر 1993 ہے۔ پیدائشی سرٹیفیکٹ اور تعلیمی اسناد کے مطابق شاہ رخ کی عمر 19 سال زائدہے۔واضح رہے کہ چھ فروری کو شاہ رخ جتوئی کا طبی معائنہ کیا گیا تھا اور سول اسپتال سے دانتوں کے علاوہ چھ مختلف ایکسرے کرائے گئے تھے۔ میڈیکل بورڈ نے ایکسرے، طبی معائنے اور تعلیمی اسناد، پیدائشی سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ دیکھنے کے بعد شاہ رخ کی عمر 19 سال سے زائد قرار دے دی ہے۔

مزید :

کراچی -