نچلی سطح پر ہونے والی بد عنوانی پر قابو پانا ہو گا: چیر مین نیب

نچلی سطح پر ہونے والی بد عنوانی پر قابو پانا ہو گا: چیر مین نیب
نچلی سطح پر ہونے والی بد عنوانی پر قابو پانا ہو گا: چیر مین نیب

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین نیب فصیح بخاری نے نیب اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے تحت ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ادارے بدعنوانی کے خلاف لڑرہے ہیں ان کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، نچلی سطح پر بدعنوانی پرقابو پانا ہوگا اور قوانین کا نفاذ اورعمل ضروری ہے۔ پاکستانی معاشرہ اخلاقی پستی کی طرف جارہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بعض سیاست دان دولت بنانا چاہتے ہیں،۔انہوں نے کہا ہے کہ اختیار کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنا خطرناک ہے،بدعنوانی روکنے کے لئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے اور بدعنوانی روکنے کے لیے ہمارے ہاں ادارے موجود ہیں انہون نے کہاکہ اگر ہم قانون پر د±رست طریقے سے عمل درآمد کرسکیں تو امید ہے کہ آئندہ برسوں میں کرپشن کی روک تھام ہوسکے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی موجودہ صورتحال کو قابو کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -