پاکستان سخت مشکلات سے دوچارہے:چیف جسٹس

پاکستان سخت مشکلات سے دوچارہے:چیف جسٹس
پاکستان سخت مشکلات سے دوچارہے:چیف جسٹس

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سپریم کورٹ کا لائسنس حاصل کرنے والے وکلاءمیں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان سخت مشکلات سے دوچارہے اور دہشتگردی ،انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے باعث ہزاروں افراد قتل اور لاکھوں خاندان متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور قانون کی بلادستی سے ہی معاشرے مہذب کہلاتے ہیں، تمام اداروں کو ملک میں جمہوریت کے تحفظ کے لیے کردارادا کرنا چاہئے۔ ا±ن کا کہنا تھا کہ عدلیہ مقننہ اور انتظامیہ کو مل کر پاکستان کی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنا چاہیے۔انتظامیہ اور مقننہ کو فرقہ واریت، دہشتگردی،لاپتہ افراد کی گمشدگی اور ماورائے عدالت قتل جیسے معاملات پر قانون سازی اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانا چاہیے۔انہوں نے کہا ہے کہ کہ عدلیہ ملکی قوانین کے مطابق عوام کو انصاف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے، خصوصا بحالی کے بعد عدلیہ نے وکلاءکے تعاون سے عوام کو فوری انصاف فراہم کرنے میں کوئی کثر نہیں اٹھا رکھی۔ ا±ن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عدلیہ ریاست کا سب سے مضبوط ستون ہے، جسے تمام اداروں کی حمایت اور عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے۔ پاکستان میں بنیادی حقوق کے تحفظ میں اہم کردارادا کریں اور امیدہے کہ وکلاءآئندہ بھی کردارادا کریں گے۔ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی وکلاءبرادری کسی بھی ادارے کے غیر آئینی اقدام کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔

مزید :

اسلام آباد -