افضل گرو کو پھانسی دے کر سنگین غلطی کی گئی، بھارت کو پچھتانا پڑے گا:یاسین ملک

افضل گرو کو پھانسی دے کر سنگین غلطی کی گئی، بھارت کو پچھتانا پڑے گا:یاسین ملک
 افضل گرو کو پھانسی دے کر سنگین غلطی کی گئی، بھارت کو پچھتانا پڑے گا:یاسین ملک

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک نے کہا ہےکشمیری رہنما افضل گورو کو پھا نسی دینے پر بھارت کو پچھتاناپڑے گا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف افضل گرو کو پھانسی دی گئی جس سے جمہوریت کی دعوے دار بھارتی حکومت کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اس سے پہلے بھی مقبول بٹ کو پھانسی دی گئی تھی جس سے کشمیر کے ہر گھر میں مقبول بٹ پیدا ہوا اور آزادی میں تیزی آئی۔ اب ہر گھر میں افضل گرو پیدا ہوگا۔ بھارت نے افضل گرو کو پھانسی دے کر سنگین غلطی کی ہے جس پر اسے پچتانا پڑے گا۔ یاسین ملک نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات کے دوران 31 حریت رہنماوں کو عمر قیدی کی سزا دی گئی یہ کسی اعتماد سازی ہے اور یہ کیسے مذاکرات ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -