طاہر القادری کا مقصد’کچھ اور‘ ہے:منور حسن

طاہر القادری کا مقصد’کچھ اور‘ ہے:منور حسن
 طاہر القادری کا مقصد’کچھ اور‘ ہے:منور حسن

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج طالبان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو فوری طور پر قبول کرے۔پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کی پیشکش خوش آئند ہے اب فوج کا فرض ہے کہ وہ بداعتمادی کی فضا ختم کر کے مذاکرات کرے کیونکہ ملک میں امن کے لیے یہ مذاکرات ضروری ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ طاہر القادری جس طرح آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ پر زور دے رہے ہیں اس سے محسوس ہوتا ہے کہ ان کا مقصد کچھ اور ہے۔ اگر انتخابات ملتوی کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مذاحمت کی جائے گی۔ انتخابی اتحاد اب عوام میں غیر مقبول ہو چکے ہیں اب جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمیشنر کو ہٹانے کا کوئی طریقہ نہیں، طاہرالقادری کی سپریم کورٹ میں پٹیشن کا حال جلد ہی سب دیکھ لیں گے۔ کراچی میں ووٹر لسٹوں کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ووٹر لسٹوں کی تصدیق کسی معجزے سے کم نہیں ہوگی۔

مزید :

قومی -