زرداری لاہور میں قلعہ بند ہو گئے:رانا ثنا اللہ

زرداری لاہور میں قلعہ بند ہو گئے:رانا ثنا اللہ
زرداری لاہور میں قلعہ بند ہو گئے:رانا ثنا اللہ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف اقتدار میں آگئے تو فوجی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش ہوگا اور غیر ملکی امداد کا حساب لیا جائے گا۔طاہر القادری نے دبئی سے 37کروڑ روپے منتقل کیے ، صدرزرداری نے لاہورمیں جو قلعہ بنانے کا اعلان کیا تھا اسی میں آکر بیٹھ گئے ہیں۔ لاہور میں میٹ دی پر یس کے دوران رانا ثناءاللہ نے کہا کہ طاہر القادری نے دبئی سے ایڈورٹائزمنٹ کیلئے 25 کروڑ روپے اور بلٹ پروف گاڑی کیلئے 12 کروڑ روپے منتقل کئے ،یہ رقم جمہوری عمل سبوتاڑ کرنے کیلئے استعمال کی گئی جس کے ثبوت لے کرعدالت جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ پارلیمنٹ کو معلق رکھنا چاہتی ہے۔عمران خان اور طاہر القادری کا سارا کھیل نوازشریف کا مینڈیٹ تقسیم کرنے کیلئے ہے۔ میٹر کے روٹ متاثرین کو 97کروڑ معاوضہ ادا کردیا، باقی 50 کروڑ بھی جلد ادا کردیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کا سروس سٹرکچر بنارہے ہیں، انہیں ٹریڈ یونین کی اجازت نہیں دیں گے۔

مزید :

لاہور -