اطالوی قیدیوں کی باقیات ورثا کے حوالے کرنے کا فیصلہ
لندن (بیورورپورٹ) اطالوی حکام نے فرار کے دوران مارے جانے والے ان قیدیوں کی باقیات ورثا کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا جو 19ویں صدی میںپولیس کی فائرنگ کا نشانہ بنے تھے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق19ویں صدی میںجیل کے قیدیوں کی طرف سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس نے فائرنگ کر دی تھی جس سے کئی قیدی ہلاک ہوگئے تھے اورمرنیوالوں کی باقیات محفوظ کر لی گئی تھیں ۔ اب حکام نے شناخت کر کے ورثا کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔