اب کسی کیلئے دنیا اندھیر نہیں رہے گی
لندن (بیورورپورٹ)امریکہ کے سائنسدانوں نے 20سال کی طویل ریسرچ اور جدوجہد کے بعد ایک ایسا چشمہ اور ڈیوائس تیار کر لی ہے جس سے بلائینڈ لوگ بھی دیکھ سکیں گے۔ اس چشمے اور ڈیوائس کو آزمایا جا چکا ہے۔ اب محکمہ صحت کی طرف سے اجازت کے بعد اسے مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیا جائیگا ۔ یہ چشمہ (مصنوعی آنکھیں) اس صدی کی سب سے بڑی کامیابی تصور کی جا رہی ہے ۔