چودھریوں کی ’بات ‘ میں’ دم‘ نہیں تھا:طاہرالقادری
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں وفد نے طاہر القادری کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی جس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ اگلے ہفتے پھر ملاقات ہو گی جس میں نگراں وزیراعظم اور وزراءاعلیٰ کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ملاقات کے بعد طاہر القادری نے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے چودھری برادران ان کے پاس پرپوزل لیکر آئے تھے جن پر انہیں کچھ تحفظات تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات کے طویل ہونے سے ان کی تحریک کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔