الیکشن کمیشن کی تشکیل نو،ن لیگ بھی طاہر القادری کے پیچھے پیچھے

الیکشن کمیشن کی تشکیل نو،ن لیگ بھی طاہر القادری کے پیچھے پیچھے
الیکشن کمیشن کی تشکیل نو،ن لیگ بھی طاہر القادری کے پیچھے پیچھے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن نے طاہر القادری کی الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے لئے دائر پٹیشن پر فریق بننے پر غور شروع کردیا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں فریقِ مقدمہ بننے کے لئے ن لیگ کی اعلٰی قیادت کی آئینی اور قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے اٹارنی جنرل آف پاکستان، وفاق، چیف الیکشن کمشنر اور درخواست گزار ڈاکٹر طاہر القادری کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی درخواست میں الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کو چیلنج کیا ہے۔

مزید :

لاہور -