گاڑی کے انجن کو لمبے عرصے تک تندرست رکھنے کیلئے انتہائی مفید مشورے

گاڑی کے انجن کو لمبے عرصے تک تندرست رکھنے کیلئے انتہائی مفید مشورے

  

نیویارک (نیوز دیسک) گاڑی چلانے سے پہلے کچھ دیر کیلئے انجن چلائے رکھنا یا دوران سفر کہیں رکنے پر انجن بند نہ کرنا ہر قسم کے ڈرائیوروں میں پایا جانے والا عام رویہ ہے مگر ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عمل نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتا ہے بلکہ گاڑی کے انجن کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔

مردوں کے پسینے کے خواتین پر ناقابل یقین اثرات،انسانی تاریخ کی متنازع ترین تحقیق میں انکشاف

اگرچہ بعض صورتوں میں تو انجن کو بند کرنا مناسب نہیں جیسا کہ اشارے پر رکتے وقت لیکن اس دوران بھی اگر آپ کو دس سیکنڈ سے زیادہ وقت کیلئے رکنا پڑے تو انجن کو بند کر دینا ہی بہتر ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر گاڑی کا انجن دن سیکنڈ سے زیادہ وقت کیلئے چلتا رہے تو ایندھن کا خرچ گاڑی کو دوبارہ سٹارٹ کرنے میں ضائع ہونے والی توانائی سے زیادہ ہو جاتا ہے لہٰذا انجن چلتا رکھنے کا فائدے کی بجائے نقصان ہے۔ اسی طرح گاڑی کا انجن بلاوجہ چلتے رہنے سے اس کا مجموعی استعمال ضرورت کے مطابق استعمال سے کہیں زیادہ ہو جاتا ہے اور یہ بات انجن کی عمر گھٹانے کا باعث بنتی ہے۔

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ گاڑی چلانے سے پہلے اس کا انجن کچھ دیر کیلئے چلانا گاڑی کو گرم کرنے کیلئے ضروری ہے تو یہ بات بھی درست نہیں ہے کیونکہ گاڑی کو سٹارٹ کرنے کے چند لمحے بعد چلا لینا انجن کو ازخود گرم کرنے سے کا باعث بنتا ہے۔ اگر آپ دس سیکنڈ سے زیادہ قیام کی صورت میں انجن بند کر دیتے ہیں تو آپ کا مجموعی خرچ انجن چلائے رکھنے کی نسبت تقریباً سات گنا کم ہو گا لہٰذا اس بات میں کوئی شک نہیں کہ انجن کو بلاوجہ چلائے رکھنا ماحولیاتی آلودگی انجن کی خرابی اور فضول خرچی کا سبب بنتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -