کیا آپ کا ہمسفر بے وفائی کر سکتا ہے؟ کمپنی کی انوکھی سروس جو آپ کو قبل از وقت ہی خبردار کر دے

کیا آپ کا ہمسفر بے وفائی کر سکتا ہے؟ کمپنی کی انوکھی سروس جو آپ کو قبل از وقت ...
کیا آپ کا ہمسفر بے وفائی کر سکتا ہے؟ کمپنی کی انوکھی سروس جو آپ کو قبل از وقت ہی خبردار کر دے

  

سڈنی(نیوزڈیسک)شادی شدہ جوڑوں کو ہمیشہ اس بات کا خوف رہتا ہے کہ کہیں ان کا ساتھی بے وفائی تو نہیں کررہا۔اب ایک آسٹریلوی کمپنی نے اس حوالے سے ایک سروس کا آغاز کیا ہے جو آپ کو بتائے گی کہ کہیں آپ کا ساتھی کسی بے وفائی میں ملوث تو نہیں یا وہ آپ کو دھوکہ تو نہیں دے رہا۔

آسٹریلیا کی Lipstick Investigationsنامی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ 95ڈالر (9500روپے) فی گھنٹہ وصول کرکے اپنے کلائنٹ کو یہ بتائے گی کہ اس کا ساتھی کسی ایسی سرگرمی میں تو ملوث نہیں۔ کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ کنگ کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں سائنسی تحقیق کا سہارا لیا جاتا ہے اور جس شخص کی جاسوسی کی جاتی ہے

فحش لباس میں ملبوس خوبرو خواتین جیل سے ساتھیوں کو چھڑا لے گئیں،حکام دیکھتےرہ گئے

اس کے ساتھی سے پہلی فون کال پر دو درجن سے زائد سوال کئے جاتے ہیں تاکہ کیس کی نوعیت کا صحیح طرح تعین کیا جاسکے۔ اس کاکہنا ہے کہ کمپنی ایک ڈیٹا بیس بھی بناتی ہے جس میں تمام معلومات محفوظ رکھی جاتی ہیں،اس مقصد کے لئے کمپنی 95ڈالر فی گھنٹہ چارج کرتی ہے اورکچھ کیسز میں لوگوں نے انہیں لاکھوں ڈالر بھی دئیے تاکہ مذکورہ شخص کی درست جاسوسی کی جاسکے۔اس کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی قانون میں کچھ باتوں کی ان کی کمپنی کو اجازت نہیں ہے لہذا وہ کچھ باتوں میں بے بس ہوجاتے ہیں لیکن پھر بھی ان کی کمپنی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ان کے کلائنٹ کو ہر طرح کی معلومات فراہم کی جائیں۔اس مقصد کے لئے خفیہ کیمروں اور رات کو دیکھنے والے آلات کی مدد بھی لی جاتی ہے۔

مشین گن ایجاد کرنے والے شخص کی زندگی کی دلچسپ کہانی

اس کا کہنا تھا کہ بعض اوقات کمپنی ’شکار‘ پر نظر رکھنے اور اسے اکساکر تفصیلات جاننے کے لئے جال بچھاتی ہے اور اس سے کافی معلومات بھی مل جاتی ہیں۔ ڈیوڈ کنگ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے انہیں بہت آسانی بھی ملتی ہے کہ جاسوسی کئے جانے والا شخص لازماً کافی سراغ چھوڑ جاتا ہے جو ان کے لئے بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔اس کا کہنا تھا کہ بعض اوقات جاسوسی کئے جانے والے شخص کو یہ بات پتہ لگ جاتی ہے کہ اس کی جاسوسی ہو رہی ہے اور وہ محتاط ہوجاتا ہے لیکن یہ بھی کام کا حصہ ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -