سال کے کس مہینے میں پیدا ہونے والے زیادہ تمباکو نوشی کرتے ہیں ؟ انتہائی دلچسپ تحقیق

سال کے کس مہینے میں پیدا ہونے والے زیادہ تمباکو نوشی کرتے ہیں ؟ انتہائی دلچسپ ...
سال کے کس مہینے میں پیدا ہونے والے زیادہ تمباکو نوشی کرتے ہیں ؟ انتہائی دلچسپ تحقیق

  

لندن(نیوزڈیسک)جس سال آپ پیدا ہوتے ہیں اس کا اثر آپ کی زندگی پر ضرور پڑتا ہے لیکن اب ایک حیرت انگیز بات سامنے آئی ہے یعنی پیدا ہونے والے سال کے مہینے اور تمباکو نوشی میں گہرا تعلق ہے۔اس مقصد کے لئے ایک یورپی ملک فن لینڈ میں 1966ء میں پیدا ہونے والے افراد کی تمباکو نوشی کی عادت کا جائزہ لیا گیا۔ اس تحقیق میں لوگوں کو چار موسموں کے گروہوں میں تقسیم کیا گیا یعنی مارچ سے مئی تک پیدا ہونے والے بہار، جون سے اگست تک لوگوں کو گرمی، ستمبر سے نومبر تک کو خزاں اور دسمبر سے فروری تک کے افراد کو سردی کے موسم والے گروہ میں رکھا گیا۔

خوبرو خاتون نے بے وفائی کی نشانیاں انٹرنیٹ پر نیلامی کیلئے پیش کر دیں

جو لوگ 11یا اس سے زیادہ سگریٹ پیتے تھے انہیں بہت زیادہ تمباکو نوشی کی کیٹیگری میں رکھا گیا اور یہ بات سامنے آئی کہ جو مرد سردیوں میں پیدا ہوئے تھے ان میں سگریٹ پینے کا رجحان 1.3گنا زیادہ تھا جبکہ خواتین میں دیکھا گیا کہ جو خواتین سردیوں میں پیدا ہوئیں تھیں ان میں سگریٹ نوشی کا رجحان دیگر موسموں میں پیدا ہونے والی خواتین کی نسبت کم تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -