جنوبی کوریا‘ افراط زر کی شرح میں 0.8 فیصد اضافہ

جنوبی کوریا‘ افراط زر کی شرح میں 0.8 فیصد اضافہ

  

جنوبی کوریا میں افراط زر کی شرح میں رواں سال جنوری کے دوران 0.8 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوبی کوریا کے قومی شماریاتی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق ملک میں افراط زر کی شرح میں لگاتار دوسرے ماہ بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور جنوری میں کنزیومر پرائس میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق جنوری کے دوران پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خورد نوش کے علاوہ باقی اشیاء کی قیمتوں میں 2.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

ایڈیشن 2 -