یونانی حکام کے یورپی ملکوں کے دورے شروع

یونانی حکام کے یورپی ملکوں کے دورے شروع

  

یونان کے نومنتخب وزیراعظم نے 240 ارب یورو(270 ارب ڈالر) کے بیل آؤٹ پیکج پر دوبارہ بات چیت کیلئے حکومتوں اور سرمایہ کاروں کی حمایت واسطے یورپی ملکوں کے دورے شروع کر دیے ہیں۔وزیراعظم الیکسز سپراس نے کامیابی کے بعد اپنا پہلا دورہ قبرص کا کیا جبکہ وزیر خزانہ یانس وارفوپاکس اسی مشن کے تحت لندن گئے جہاں انھوں نے اپنے برطانوی ہم منصب جارج اوسبارنے سے ملاقات کی۔وارفو پاکس نے اس موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ ان کا ملک قرضوں کو معاف کرانے کا نہیں بلکہ بھاری بھرکم قرضوں کو قابل ادا بنانے کیلئے یورپی ملکوں کے تعاون کا خواہاں ہے ۔

مزید :

ایڈیشن 2 -