گوادربندرگاہ‘20سال تک ٹیکس نہ لینے کا فیصلہ

گوادربندرگاہ‘20سال تک ٹیکس نہ لینے کا فیصلہ

  

حکومت نے گوادر کو آپریشنل کرنے والی کمپنیوں سے بیس سال تک ٹیکس نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔گوادر ورکنگ گروپ پاک چائنا اکنامک کوریڈور کے اجلاس میں چینی حکام نے کہاکہ بندرگاہ کی تعمیر وترقی اور اس کی آپریٹنگ سے منسلک کمپنیوں کے لئے ایسی پالیسی مرتب کی جائے جس کے ذریعے انھیں ٹیکسوں سے چھوٹ حاصل ہو۔ جس پر پاکستانی حکام نے رضامندی ظاہر کردی۔ گوادر کی تعمیرو ترقی کے لیے مشینری، آلات اور ایسی تمام اشیا جو درآمد کی جائیں گی، ان کو کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

مزید :

ایڈیشن 2 -