ہاؤسنگ فنانس سیکٹر ‘ غیرفعال قرض16ارب ہوگیا
ہاؤسنگ فنانس سیکٹر میں غیرفعال قرضوں( این پی ایلز) کی مالیت 15.93 ارب روپے تک پہنچ گئی جن میں پبلک بینکوں کے 1.7 ارب روپے، نجی بینکوں کے 6 ارب روپے، غیرملکی بینکوں کے 30 کروڑ روپے، ترقیاتی مالیاتی اداروں کے 10 کروڑ روپے، ایچ بی ایف سی کے 6.4 ارب روپے جبکہ اسلامی بینکوں کے 1.5 ارب روپے شامل ہیں۔ہاؤسنگ فنانس کے واجب قرضوں کی مالیت ستمبر کے اختتام پر 52.9 ارب روپے ریکارڈ کی گئی ۔