ٹیکسٹائل سیکٹر نے مزید57 ارب کاقرض لے لیا
ٹیکسٹائل سیکٹر کے قرضوں کا حجم بڑھ گیا ، پہلی ششماہی کے دوران 57ارب روپے کا مزید قرض حاصل کیا گیا ، سٹیٹ بنک کے دسمبر تک کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر کے قرضوں کا حجم چھ سو پندرہ ارب روپے ہوگیا۔ جون 2014 کے دوران قرضوں کا حجم پانچ سو اٹھاون ارب روپے تھا۔ ٹیکسٹائل کے شعبے میں سب سے زیادہ سپننگ سیکٹر نے چار سو پچاسی ارب روپے قرض حاصل کر رکھا ہے۔