مصالحہ جات کی برآمدات 9 لاکھ ڈالربڑھ گئیں

مصالحہ جات کی برآمدات 9 لاکھ ڈالربڑھ گئیں

  

رواں مالی سال 2014۔15میں نومبر کے مقابلہ میں ماہ دسمبر کے دوران مصالحہ جات کی ملکی برآمدات میں 0.9 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2014ء کے دوران مصالحہ جات کی ملکی برآمدات کا حجم 6.1ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو ماہ دسمبر 2014ء کے دوران بڑھ کر 7ملین ڈالر تک پہنچ گیا اسطرح نومبر کے مقابلے میں دسمبر کے دوران نو لاکھ ڈالر کے اضافی مصالحہ جات برآمد کئے گئے ہیں۔

مزید :

ایڈیشن 2 -