موبائل فونز کی درآمدات میں 6.15فیصدضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں 6.15فیصدضافہ

  

گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال2014۔15ء کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 6.15 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ مالی سال 2013۔14ء میں جولائی تا نومبر2013ء کے دوارن موبائل فونز کی ملکی درآمدات266.47 ملین ڈالر رہی تھیں جو جاری مالی سال میں جولائی تا نومبر2014ء کے دوران بڑھ کر282.872 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں ۔

مزید :

ایڈیشن 2 -