پاکستانی فاسٹ بولر جنید خان کی شادی کل ہوگی
لاہور( سپورٹس رپورٹر )پاکستانی فاسٹ بولر جنید خان کی شادی کل منگل کو ہوگی۔ جنید خان انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہرہوگئے تھے۔جنید خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں نہ جانے کی وجہ سے وقت مل گیا، اس لیے شادی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شادی کی تقریبات سادگی سے صوابی میں منائی جائیں گی۔