واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹیم نے پریذیڈنٹ سلو ر کپ جیت لیا

واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹیم نے پریذیڈنٹ سلو ر کپ جیت لیا

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ٹیم نے فائنل میں حیدر آباد ہاکس کو 8وکٹوں سے شکست دے کر پریذیڈنٹ سلور کپ ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا ۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میچ میں واپڈا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر حیدر آباد ہاکس کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔حیدر آباد ہاکس نے 43.5اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر 117رنز بنائے جس میں محمد اویس کے 32اور لال کمار کے 24رنز شامل تھے ۔محمد عرفان نے 4،وقاص مسعود اور نوید الحسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔واپڈا کی ٹیم نے مقررہ ٹارگٹ 27.3اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ عامر سجاد نے ناٹ آؤٹ 65اور ایاز تصور نے 32ناٹ آؤٹ بنائے ۔پی سی بی کے چیئرمین شہر یار نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے ۔ ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز کا انعام فیصل اختر کو ، بہترین بولر کا انعام ذوالفقار بابر کواور بہترین آل راؤنڈر کا انعام فہہم اشرف کو دیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -