پہلی قومی سوکر فٹ سال چیمپئن شپ شروع ہوگئی

پہلی قومی سوکر فٹ سال چیمپئن شپ شروع ہوگئی

  

 اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی قومی سوکر فٹ سال چیمپئن شپ شروع ہوگئی، چیمپئن شپ کا افتتاح ساؤتھ ایشین سوکر فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل بی ڈی برما نے کیا ، اس موقع پر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے مشیر ملک مہربان ، پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے صدر حاجی طارق محمود کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں پنجاب اور اسلام آباد کی دو، دو ٹیمیں جبکہ سندھ، حیدرآباد، بلوچستان اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -