ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ ٹورنامنٹ 23 فروری سے شروع ہوگا

ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ ٹورنامنٹ 23 فروری سے شروع ہوگا

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام 12واں ویسٹ ایشیا ء بیس بال کپ ٹورنامنٹ 23 فروری سے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید خاور شاہ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں چھ ملکوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان پاکستان، ایران، عراق، بھارت، سری لنکا افغانستان شامل ہیں جنکو دوگروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہرگروپ کی ٹاپ ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے 30 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن کو ہیڈکوچ مصدق حنیف اعلیٰ اور جدید تربیت دے رہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -