سعید اجمل صرف متبادل کھلاڑی کی جگہ ٹیم میں آسکتے ہیں،آئی سی سی

سعید اجمل صرف متبادل کھلاڑی کی جگہ ٹیم میں آسکتے ہیں،آئی سی سی

  

دبئی( نیٹ نیوز)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے کہاہے کہ سعید اجمل ورلڈ کپ میں صرف اس صورت میں پاکستان کی نمائندگی کرسکتے ہیں کہ اگر پاکستان کاکوئی کھلاڑی زخمی ہو اور پاکستان کرکٹ بورڈ اس کے متبادل کے لئے باضابطہ درخواست دے۔بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد سعید اجمل پاکستان ٹیم کے لئے آٹو میٹک چوائس نہیں ہیں۔ پاکستانی میڈیا میں سعید اجمل کوشمولیت کے حوالے سے خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے آئی سی سی کے حکام کا کہنا ہے کہ سعید اجمل صرف متبادل کھلاڑی کی جگہ ہی پاکستانی ٹیم میں آسکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان 6 فروری تک چاہتا تو زخمی کھلاڑی کے بغیر کسی کو بھی تبدیل کرسکتا تھا۔مصدقہ ذرائع کے مطابق بولنگ ٹیسٹ میں سعید اجمل کا دوسرا،کیرم بال اور سلو گیند بھی کلیئر ہوگئی ہے تاہم ان کا نیا بولنگ ایکشن پہلے سے بالکل مختلف ہے۔چونکہ ان بولنگ ایکشن مکمل تبدیل ہوگیا ہے اس لئے سعید اجمل کی بولنگ بھی پہلے جیسی موثر نہیں ہوگی اور ان کی بولنگ رفتار بھی نئے ایکشن میں تقریبا بیس کلو میٹر کم ہوئی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -