پاکستان نے کرکٹ ، ہاکی اور کبڈی میں نام بنا رکھا ہے، بی ڈی برما

پاکستان نے کرکٹ ، ہاکی اور کبڈی میں نام بنا رکھا ہے، بی ڈی برما

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر) ساؤتھ ایشین سوکر فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل بی ڈی برما نے کہا ہے کہ پاکستان میں سوکر فٹ سال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں اس ضمن میں ضلعی سطح پر زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے ، پاکستان نے عالمی سطح پر کرکٹ ، ہاکی اور کبڈی میں اپنا نام بنا رکھا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پہلی قومی فٹ سال چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے صدر حاجی طارق محمود بھی موجود تھے، بی ڈی برما نے کہا کہ پاکستان میں سوکر فٹ سال کے کھلاڑیوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلعی سطح پر زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے تاکہ پاکستان میں اس کھیل کو زیادہ سے زیادہ مقبولیت حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے ساؤتھ ایشین سوکر فٹ سال فیڈریشن پاکستان کو کوچز مہیا کرے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -